مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری دعوت پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔
آیت اللہ رئیسی آج جمعرات کی صبح ایک اعلیٰ سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی میں ماسکو روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، آیت اللہ رئیسی روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ امور بشمول اقتصادی تعاملات پر مشاورت کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین اور غزہ کی موجودہ پیش رفت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کریں گے۔