مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سابق چیف پراسیکیوٹر لوئیس مورنو یوکمپو نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب ہورہا ہے۔
صہیونی حکام کے بیانات ان کے ارادے سے پردہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ بذات خود ایک نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
دوسری جانب آئرلینڈ کے وزیراعظم لیوورکر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مظالم کا برعکس نتیجہ نکلے گا اور اسرائیلیوں کے لئے مستقبل میں عرصہ حیات مزید تنگ ہوجائے گی۔