مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے بدھ کو علی الصبح غزہ کے مختلف مقامات پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع النصیرات کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 6 نفر شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ خان یونس کے مغربی علاقے میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر بھی حملہ کیا گیا ہے جس میں کم از کم 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
علاوہ ازین غاصب صہیونیوں نے بیت لاہیہ، الفلوجہ، تل الزعتر اور بیت حانون کے اطراف میں بھی بمباری کی ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی جنگی کشتیوں نے غزہ کے ساحلی علاقوں پر شدید حملہ کیا ہے۔ صہیونی حکومت کے شدید حملوں کے بعد سعودی عرب اور قطر نے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔