مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحری فوج نے دفاعی میدان میں سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئے اور جدیدترین ڈرون کی رونمائی کردی ہے۔ تقریب کے دوران ایرانی آرمی کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی بھی موجود تھے۔
عمودی لانچنگ کی صلاحیت کے حامل یہ ڈرون ہر قسم کے بحری جہازوں سے آسانی کے ساتھ پرواز کرسکتا ہے۔ چمروش۔4 اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بناسکتا ہے۔
اس جدیدترین ڈرون کا نام چمروش رکھا گیا ہے جو فارسی داستانوں کے مطابق البرز پہاڑ کی چوٹی پر رہتا ہے۔