اسرائیل نے حماس کے اہم رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ کو اپنے طویل المدت اہداف میں شامل کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ میں حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے بعد دوبارہ جارحانہ حملے شروع کرتے ہوئے اپنے بلند مدت اہداف معین کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے حماس کے اہم رہنماوں کو قتل کرنے کے لئے پلاننگ مکمل کرلی ہے۔

تنظیم کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد ضیف، تنظیم سیاسی و عسکری دفتر کے اعلی رکن مروان عیسی اور تنظیم کے اعلی رہنما یحیی السنوار ٹارگٹ کلنگ کی لسٹ میں سرفہرست ہیں۔

رائٹرز کے مطابق حماس کے یہ رہنما غزہ کے سرنگوں میں رہتے ہوئے عسکری کاروائیوں کی قیادت کرتے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں بھی ان کی ہدایات کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔

دفاعی کے مبصرین کے مطابق یحیی السنوار اور مروان عیسی کا قتل اسرائیل کے لئے اہم کامیابی سمجھی جائے گی تاہم اس کے لئے زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گا اور مطلوبہ وقت کے بارے میں بھی کچھ بتانا مشکل ہے۔