مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین یکجہتی کمیٹی کے تحت کراچی میں شاہراہ قائدین پر ریلی نکالی گئی ۔سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کےحق میں مارچ کیا۔
مسلم لیگ ن، ایم کیوایم، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، ایم ڈبلیو ایم، شیعہ علماء کونسل، آئی ایس او اور پیپلزپارٹی کے وفود کے علاوہ ڈاکٹرز، وکلا اور تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی ریلی میں شریک ہوئے اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
طارق روڈ سگنل سے مزار قائد تک ریلی میں شریک افراد نے فلسطین کے جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔
شرکاء کاکہنا تھا کہ فلسطین میں مکمل سیز فائر ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی طاقتیں اسرائیل کی سرپرستی نہ کریں۔