مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون طیارے نے خلیج فارس میں تعیینات امریکی طیارہ بردار بحرے بیڑے یو ایس ایس آئزن ہاور کے نزدیک پرواز کی ہے۔
امریکی اعلی عہدیدار نے فوکس نیوز کو بتایا کہ منگل کے روز ایرانی ڈرون طیارے نے امریکی بحری بیڑے کے بہت نزدیک پرواز کی جس کی امریکی کشتی پر سوار اہلکاروں نے نگرانی کی۔
عہدیدار کے مطابق ایرانی بغیر پائلٹ کے اڑنے والا ڈرون امریکی بیڑے کے بہت نزدیک آیا لیکن کسی قسم کی اشتعال انگیزی کے بغیر دور چلا گیا۔
امریکی فوج نے ڈرون کی پرواز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی کمانڈ سینٹکام نے دس دن پہلے اعلان کیا تھا کہ خطے میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے امریکی بحری بیڑا خلیج فارس میں تعیینات کیا جارہا ہے۔
بیان کے مطابق یو ایس ایس آئزن ہاور خلیج فارس میں گشت کرتے ہوئے کشتیوں کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنائے گا۔