جنگ بندی کے دوران غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں سے فلسطینی شہداء کی لاشیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں فلسطینی حکومت کے مرکز اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ اب تک صہیونی حکومت کے مظالم کی وجہ سے شہید ہونے والے 15 فلسطینیوں کی لاشیں ملبوں سے نکالی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق جنگ بندی کے دوران تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں سے شہداء کی لاشیں نکالنے کا عمل انجام دیا جارہا ہے۔ حکومتی اہلکار اب تک درجنوں گمشدگان کو ملبوں کے اندر سے تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق صہیونی حملوں کےبعد سے اب تک 7000 فلسطینی گم ہوگئے ہیں جن میں 4700 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔