مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں کئی دنوں سے جنگ بندی کے باوجود صہیونی فورسز نے حسب سابق خلاف ورزی کرتے کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے شمال میں شیخ رضوان اور کیمپ الشاطی پر صہونی فورسز نے بلااشتعال گولہ باری کی ہے۔
دوسری جانب غرب اردن میں صہیونی فوج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے بیتونیا میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
یاد رہے کہ جنگ بندی شروع کے بعد سے اب تک صہیونی فوج نے کئی مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین کے مختلف مقامات پر کاروائی کی ہے۔