مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 5 ہزار بچے اور 3300 خواتین شہید ہوئیں جبکہ 1800 بچوں سمیت تقریباً 4 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں اور کئی کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ میں شمال کے کئی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں نے اسکول، اسپتال اور رہائشی عمارتوں پر بے دریغ بمباری کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا کے اسپتال کے آس پاس، صابرہ علاقے اور اقوامِ متحدہ کے زیر انتظام الفلاح اسکول پر بھی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق الوفا اسپتال پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے سے ڈائریکٹر شہید اور کئی ڈاکٹر زخمی ہوگئے جبکہ القصاصیب علاقے میں گھر پر بم پھینکا گیا جس سے 3 بہنیں شہید ہوئیں۔
دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے 4 بچے انتقال کرگئے، نوزائیدہ بچوں کو غزہ سے باہر لے جانے کا مؤثر طریقۂ کار موجود نہیں ہے