مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تاشقند کنونشن سینٹر میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 16 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ای سی او فورم کو ایک باقاعدہ تنظیم کی شکل دینا ہوگی، مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ای سی او کی 16 ویں سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اقتصادی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کے لیے اہم فورم ہے۔