مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں صہیونی افواج کا مقابلہ کرنے کے لئے بیرونی عناصر بھی موجود ہیں۔
اسپین کے دوسرے بڑے اخبار الموندو سے گفتگو کرتے ہوئے اسپین کے فوجی اہلکار پیڈرو کورالیس نے کہا کہ غزہ میں جنگ کرنے والے صہیونی اہلکاروں کے درمیان غیر ملکی عناصر بھی موجود ہیں۔
یوکرائن میں روسی فوج سے مقابلہ کرنے والے اسپینش فوجی اہلکار نے مزید کہا کہ انہوں نے پرکشش معاوضے کے بدلے میں مقبوضہ علاقوں میں فوجی کاروائیوں میں صہیونی فورسز کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار 3900 یورو اور دیگر پرکشش سہولیات کی خاطر صہیونی فوج کے ساتھ ملحق ہوگیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دستے کا غزہ میں مجاہدین کے ساتھ آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔ میں اس وقت گولان کی پہاڑیوں پر تعیینات ہوں اور غزہ میں اسلحہ اور دیگر اشیاء کی ترسیل کی نگرانی کررہا ہوں۔