مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی اور کینیڈین طلباء نے واشنگٹن کی جانب سے صیہونی رجیم کی حمایت پر اپنے غصے اور بیزاری کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہزاروں امریکی اور کینیڈین طلباء نے احتجاجی ریلی نکال کر غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور واشنگٹن کی صیہونی رجیم کی حمایت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں سرکاری اطلاع رسانی کے دفتر نے صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعدادوشمار جار کر دئے ہیں جس کے مطابق الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز سے اب تک 7000 سے زائد فلسطینی شہید اور دسیوں ہزار زخمی یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ فلسطینی شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر عام شہری اور خواتین اور بچے ہیں۔
ستم ظریفی یہ کہ اسرائیلی رجیم کے اس وحشیانہ پن کے باوجود امریکہ بہادر نہ صرف اس رجیم کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے بعض واضح جرائم کی بھی ڈھٹائی سے تردید کرتا ہے۔ جن میں المعمدانی اسپتال پر بمباری میں 500 سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام کا واقعہ بھی شامل ہے۔