مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی ذرائع نے عین الاسد پر مقاومتی تنطیموں کے حملے میں امریکی فوج کو نقصان پہچنے کا انکشاف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقاومت اسلامی کے اہلکاروں کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملے کے بعد الانبار صوبے میں واقع امریکی فوجی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دو امریکی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذریعے نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں اڈے کی نگرانی کرنے والا ایک ٹاور منہدم ہوگیا ہے۔ جہاز کے رن وے اور دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اڈے کے اندر جدید ترین سہولیات پر مشتمل ہسپتال ہونے کے باوجود امریکی فوج نے زخمیوں کو اڈے سے باہر طبی امداد کے لئے بھیج دیا ہے۔
گذشتہ دنوں مقاومت اسلامی عراق نے امریکہ کی جانب سے غزہ پر حملے کے لئے صہیونی حکومت کی حمایت کے بعد عین الاسد اڈے پر میزائل حملے کا اعلان کیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 23 اکتوبر 2023 - 17:22
عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق عین الاسد پر ہونے والے میزائل حملے میں امریکی فوج کو شدید نقصان پہنچا ہے۔