مہر خبررسان ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد مسلسل بڑھنے کی خبر دی ہے۔ کل کے روز اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں میں 400 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
غزہ کے شہداء الاقصی ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 65 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک صہیونی حکومت کی حمایت پر باقی ہیں۔ امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک غزہ میں صہیونی حملوں کی وجہ سے 4741 بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 1873 بچے، 1023 خواتین اور 187 عمررسیدہ افراد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 14245 تک پہنچ گئی ہے۔