اسلامی جمہوری ایران نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں ہسپتال پر حملہ کرکے مریضوں مخصوصا بچوں اور خواتین کو شہید کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر صیہونی غاصب حکومت کے جنگی جرائم اور وحشیانہ حملے اور مظلوم عوام کی نسل کشی اور سینکڑوں افراد کی شہادت پر بدھ کو قومی یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کل بدھ کے دن پورے ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیان میں بین الاقوامی اداروں اور عالمی ممالک مخصوصا عالم اسلام سے اپیل کی گئی ہے کہ صہیونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے کی مذمت اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں اور صہیونی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کریں

تہران میں عوامی احتجاجی مظاہرہ شروع

معمدانی ہسپتال پر قابض صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے بعد تہران میں عوامی احتجاجی مظاہرہ شروع