مہر خبررساں ایجنسی نے مرکز اطلاعات فلسطین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی سوشل میڈیا نے حال ہی میں صہیونی فوج کے ایک میجر کی ویڈیو شائع کی ہے جس میں غاصب رجیم کی حقیقت سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔
اس صہیونی افسر نے جنوبی لبنان میں جنگ کی دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم دوبارہ جنوبی لبنان میں داخل ہو جائیں تو آپ کا کیا خیال ہے؟ میں جانتا ہوں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں، صرف دو گھنٹے بعد ہم سب تابوت میں واپس آ جائیں گے۔
صہیونی افسر نے مزید کہا کہ ٹینک شکن میزائل داغا جائے گا اور ہم سب ختم ہوجائیں گے۔
یہ خطرناک ہے اور ہر کوئی اسے جانتا ہے، لیکن خوف کے مارے کوئی اس پر بات نہیں کرتا۔
میں یہ کہتا ہوں کہ اس صورت میں ہمارے سامنے مرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
اس صیہونی کمانڈر نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں فوج کا اہم عہدیدار ہوں، بطور کمانڈر مجھے اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ لیکن لوگ سچ سن کر جاگیں گے اور عقلمند لوگوں کو جاگنا چاہیے۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ شہر کے جنوب مغرب میں تل الھوا کے علاقے میں ایمبولینسوں اور ریسکیو سینٹر پر بمباری کی۔ اس حملے میں ایمرجنسی فورس اور پیرا میڈیکل کے 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔