مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے افغانستان کے شہر پل خمری میں واقع مسجد امام زمان (ع) میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں بڑی تعداد میں نمازی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے اس دہشت گردانہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد میں نمازیوں اور مومنین کو نشانہ بنانے کو دہشت گردی کے بدترین جرم قرار دیا۔