مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام و میلاد کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔
جمعہ کو عید میلادالنبیۖ کے موقع پر جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام، اجتماعی دعاؤں سے ہوا۔ جشن ولادت مصطفی صبح بہاراں کی مناسبت سے محافل نعت، میلاد شریف، قصیدہ بردہ شریف، ختم درود پاک کی محافل منعقد کی گئیں۔
ولادت پیامبر اسلام ص کے حوالے سے ملک بھر میں جلوس و ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی کے کئی علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جو مرکزی جلوس کا حصہ بنے۔
کراچی میں مرکزی جلوس عید میلاد النبی جمعہ 3 بجے دوپہر بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا۔ مرکزی جلسہ میلاد 5 بجے شام نشتر پارک منعقد ہوا جبکہ شرکا نے نماز عصر، مغرب نشتر پارک میں ادا کی۔
جلوس اور جلسہ کے انتظامات کیلیے جماعت اہلسنّت کراچی کے ایک ہزار رضاکار اسکاؤٹس انجام دیے۔
اس موقع پر مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کرتی رہیں۔
ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکای اور نجی عمارتوں، گلیوں، بازاروں، گھروں اور مساجد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ ربیع الاول کے آغاز سے ہی کراچی کے کئی علاقے برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے۔
مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جشن ولادت رسول اللہ صل کی مناسبت سے شہر میں مختلف مقامات پر نیاز اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔