مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔