مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعرات کو اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابق ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں ہیبرون حملے میں فلسطینی خواتین کے ساتھ ذلت آمیز ناروا سلوک پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
کنعانی کے مطابق، غاصب اسرائیلی جرائم پیشہ فوج، دہشت گردی اور قتل و غارت گری کو ہوا دینے کے علاوہ، گہری نفسیاتی اور اخلاقی بیماریوں میں مبتلاء ہے۔
ہیبرون حملے میں فلسطینی خواتین کے ساتھ ہتک آمیز سلوک غاصب صیہونی رجیم کے حامیوں کے لیے شرمناک اور رسوائی کا باعث ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور او آئی سی کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
واضح رہے کہ 10 جولائی کی صبح صیہونی حکومتی فورسز کی خواتین اہلکاروں کی جانب سے ایک فلسطین اجلونی خاندان کے گھر میں گھس کر 53 سالہ معمر خاتوں اور ان کی جوان سالہ بیٹی سمیت دو پوتیوں اور خاندان کے دیگر بچوں ڈرا دھمکا کر کپڑے اتارنے پر مجبور کیا گیا۔