مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اربعین سپریم سیکورٹی کمیٹی نے کربلا جانے والے تمام علاقوں اور سڑکوں پر سیکورٹی یونٹس تعینات کرکے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے عراق کی تمام سرحدوں یعنی المندریہ، زرباطیہ، الشیب، شلمچہ، صفوان، میندلی، کرکوک، القائم، بغداد ایئرپورٹ، نجف ایئرپورٹ اور بصرہ ایئرپورٹ سے زائرین کے داخلے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
عراق کی وزارت داخلہ نے کہا: اربعین کی مشی کے آغاز سے بدھ کے آخر تک عراق میں داخل ہونے والے زائرین کی کل تعداد 20 لاکھ 329 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے۔
بیان کے مطابق اربعین حسینی کی مشی میں شرکت کرنے کے لئے زائرین کا عراق میں داخلہ پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے۔