مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی جنوبی افریقہ سے تہران واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
صدر رئیسی برکس کے اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ گئے تھے جہاں انہوں نے دیگر فعالیتوں کے علاوہ برکس سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
برکس تنظیم نے اپنے اجلاس کے اختتام پر ایران سمیت چھے دیگر ممالک کو رکنیت دینے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
جنوبی افریقی صدر نے اختتامی اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ارجنٹینا اور ایتھوپیا کو باقاعدہ رکنیت دی گئی ہے۔