مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے شیراز میں امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر دہشت گردی کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گرد اور ان کی پس پردہ حمایت کرنے والے عناصر دردناک انجام سے دوچار ہوں گے۔
وزیرخارجہ نے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی۔