مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق شیراز میں واقع امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک خادمین شہید اور کئی زخم ہوئے ہیں۔ دہشت گرد باب المہدی سے حرم میں داخل ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد دو تھی جنہوں نے باب المہدی سے حرم میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں سے انہوں نے حرم میں موجود زائرین پر فائرنگ شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد گرفتار ہوا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
صوبہ فارس کے گورنر نے کہا ہے کہ واقعے میں اب تک ایک شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد حرم کے تمام دروازوں کو بند کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حرم کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔