پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک وفد کے ہمراہ حرم امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک وفد کے ہمراہ حرم امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اور نوافل بھی ادا کیئے۔

 پاکستانی وزیر داخلہ عراق میں عراقی صدر سمیت اعلیٰ حکام کیساتھ ملاقاتوں کے بعد امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔