مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان کو دورہ ایران کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
ابوظبی میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے صدارتی دعوت نامہ یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ خلیفہ شاہین المرار کو دیا۔
یو اے ای کے ایران کے ساتھ کاروباری اور تجارتی تعلقات ایک صدی پہلے سے ہیں۔