مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ مشترکہ آئل فیلڈ کے بارے میں اپنے یکطرفہ دعووں کو دہرایا ہے۔
اس سلسلے میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور کویت ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ الدرہ فیلڈ (آرش آئل فیلڈ) کے قدرتی وسائل کی ملکیت صرف ان دو ممالک کی ہے۔
ساتھ ہی سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ ہم مذاکرات چاہتے ہیں۔ اس بنیاد پر کہ سعودی عرب اور کویت مذاکرات کے ایک طرف ہیں اور ایران دوسری طرف، یہ مذاکرات بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مزید دعویٰ کیا کہ کویت کے ساتھ مل کر اسے آرش آئل فیلڈ کی دولت اور وسائل سے فائدہ اٹھانے کی مکمل خودمختاری حاصل ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ اور کویت نے ایران سے زیر آب علاقے کی مشرقی سرحد پر مذاکرات کے لیے اپنی سابقہ درخواستوں کو دہرایا ہے کہ سعودی عرب اور کویت مذاکرات کے ایک فریق کے طور پر جب کہ ایران مقابل فریق کے طور پر ہوگا اور مذاکرات کی درخواستوں وہ مزید تجدید کرتے ہیں اور یہ مذاکرات بین الاقوامی قانون کی دفعات اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر مبنی ہوں گے۔
چند روز قبل ایران کے وزیر تیل جواد اوجی نے مشترکہ آرش گیس فیلڈ کے بارے میں مشترکہ آئل اور گیس فیلڈز کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کے موقع پر کہا تھا: "اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سرحدوں کے پرامن حل کو ترجیح دیتا ہے۔ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ سمندری مسائل کے پر امن حل کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ تیل اور گیس کے شعبوں کے استعمال کے حوالے سے، ہم نے ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کیا ہے۔ آرش میدان کے حوالے سے ایران مربوط اور مشترکہ عمل چاہتا ہے۔ تاہم اگر افہام و تفہیم اور تعاون کی خواہش نہ ہو تو ایران حقوق و مفادات کی فراہمی اور مذکورہ وسائل کے استعمال اور تلاش کو اپنے پروگرام میں شامل کرے گا اور اپنے حقوق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔
یاد رہے کہ آرش گیس فیلڈ ایران اور کویت کی مشترکہ آبی سرحد پر واقع ہے اور یہ فیلڈ تینوں ممالک ایران، کویت اور سعودی عرب کی مشترکہ ہے۔
اس کے علاوہ، ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے آرش کے تیل اور گیس کے میدان کے بارے میں ہونے والی گفتگو کے جواب میں کہا تھا کہ یہ مسئلہ، سمندری حدود کی حد بندی کے ساتھ منسلک ہے۔ اور اس سلسلے میں قانونی اور تکنیکی مذاکرات کا آخری دور 22 مارچ 2022 کو تہران میں ایران اور کویتی وفود کے درمیان دونوں فریقوں کی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں کی سطح پر منعقد ہوا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: "سمندری حدود کی حد بندی اور مشترکہ ہائیڈرو کاربن وسائل کے استعمال سے متعلق مسائل، مشترکہ مفادات اور کویت سمیت تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھی ہمسائیگی کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے پر حل اسلامی جمہوریہ ایران کی اولین ترجیح رہی ہے۔
واضح رہے کہ کویت کے وزیر پیٹرولیم نے اس سے قبل عجیب و غریب بیانات میں دعویٰ کیا تھا کہ آرش گیس فیلڈ ان کے ملک اور سعودی عرب کے لئے ہے اور ایران کو پہلے سمندری سرحدوں کی حد بندی پر عمل کرنا چاہیے۔
1962 میں جب خلیج فارس کے وسط میں گیس کے بہت بڑے ذخائر دریافت ہوئے تو یہ فیلڈ جو ایران اور کویت کے درمیان مشترک تھی، ایران کی طرف "آرش" اور کویت کی طرف "الدرہ" کہلاتی ہے۔ 2001 میں، ایران نے اس میدان میں ریسرچ ڈرلنگ شروع کرنے کے لیے آلات تعینات کیے تھے۔ لیکن کویت نے ایران کو بین الاقوامی عدالت میں شکایت کی دھمکی دے کر اس وقت تک کسی بھی سرگرمی سے روک دیا کہ جب تک آبی سرحد کے تعین کا نتیجہ حاصل نہ ہو جائے، اور ایران نے بھی آرش کے میدان میں اپنی تلاش اور تحقیقاتی سرگرمیاں روک دیں۔ کویت اور ایران کا یہ اقدام اس کی سرگرمیوں کو روکنے میں تعاون کرتا ہے جبکہ سعودی عرب اور کویت نے ایران کے علم میں لائے بغیر 2000 سے مشترکہ منصوبے کے تحت اس گیس فیلڈ کی تلاش اور ترقیاتی سرگرمیاں شروع کر دی تھیں۔