مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید حسن خمینی نے پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے شہر "سکردو" میں امام خمینی لائبریری میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کی طرف سے جذباتی حرکات سے اجتناب کرنے اور اتحاد کو برقرار رکھنے پر تاکید کی۔
انہوں نے پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان میں واقع شہر "سکردو" کی امام خمینی لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ لوگوں کو علمائے کرام کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ علمائے کرام کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھیں اور غیر مناس طرزعمل اور جذباتی حرکات سے پرہیز کریں۔
سید حسن خمینی نے مسلمانوں کو تفرقہ سے بچنے پر تاکید کی اور کہا کہ اسلامی اتحاد اسلامی انقلاب کے نظریات میں سے تھا جس پر امام خمینی (رہ) نے تاکید کی تھی جس کی پیروی رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای طرف سے آج بھی جاری ہے۔