ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ارادہ الہی یہ ہے کہ عاشورا اور قرآن کا پرچم اور مکتب سربلند ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ نسلیں اور زمانے حقیقی انسانی و اخلاقی فضائل کی ترویج اور استکبار ستیزی کی حمایت کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اللہ تعالی کا ارادہ یہ ہے کہ قرآن اور عاشورا کا پرچم اور مکتب سربلند ہوجائے۔ دشمن اپنی کمزور بنیادوں پر کلہاڑی مار کر مزید کمزور کررہے ہیں۔