مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کی سنت کو تازہ کرنے کے لئے قرآنی ادارے مہد قرآن کی جانب سے عاشورا کی رات کو ختم قرآن کیا اہتمام کیا گیا۔
روایت کے مطابق اس رات کو کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب نے رات بھر قرآن کی تلاوت اور دعا و مناجات میں گزاری تھی۔
ادارہ مھد قرآن کے سربراہ مہدی سیف کے مطابق ادارے میں ہونے والا یہ رسم ان کے مرحوم والد سید محمد حسین سیف کی یادگار ہے۔ ختم قرآن کی اس محفل میں اساتذہ، حافظان اور قاریان قرآن محرم الحرام کی نوین تاریخ کی نماز فجر کے بعد سے لے کر صبح عاشور کی اذان تک قرآن خوانی میں مصروف رہتے ہیں۔ اس طرح پورے چوبیس گھنٹوں میں قرآن مجید کو مکمل پڑھ کر ختم کرتے ہیں اور تلاوت کے ثواب کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کے لئے ہدیہ کرتے ہیں۔