حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی المناک شہادت کے ایام میں دشمنان اسلام نے قرآن دشمنی کا اظہار کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے اور آزادی کے پر فریب نعرے کے تحت قرآن پاک کی کئی مرتبہ توہین کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی المناک شہادت کے ایام میں دشمنان اسلام نے قرآن دشمنی کا اظہار کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے اور آزادی کے پرفریب نعرے کے تحت قرآن پاک کی کئی مرتبہ توہین کی ہے۔

اس حوالے سے پورے ایران میں عاشقان حسینی شب عاشور کو مجلس کے دوران قرآن مجید کو ہاتھوں میں اٹھائیں گے اور سب مل کر "سورہ مسد" کی تلاوت کرکے ابولہب کے فرزندوں کو خطاب کرکے اپنے غم و غصّے کا اظہار کریں گے۔

ان شیطانوں کو سخت ترین جواب ہے اور بھڑکتی ہوئی آگ ان کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

شب عاشور "لبیک یا قرآن" کے شعار کے ساتھ ماتمی انجمنوں میں شریک ہوں گے۔