مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں النجباء اسلامی مزاحمتی تحریک کے نمائندے نے سویڈن کی حکومت کی اجازت سے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے اقدام کے بعد بغداد کے اسٹالک ہوم سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی تعریف اور حمایت کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراقی حکومت کے اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کریں۔
مذکورہ بیان میں مغربی حکومتوں کے قرآن مجید کو ان کی اخلاقی گراوٹوں اور پستیوں پر مبنی شیطانی اہداف میں رکاوٹ پانے کے خوف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خدا کے دشمن جھوٹ اور تحریف کے ذریعے قرآن کریم کے خلاف جنگ کرتے ہیں اور اس کتاب وحی کی توہین کو آزادی بیان کا نام دیتے ہیں۔
النجباء تحریک نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قرآن کی حرمت ہمارے دل و جان اور ہر منصف اور آزاد انسان کے لئے جاویداں ہے، اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ہمیں متواتر توہین کے اس طرز عمل سے نمٹنے کے لیے مناسب ردعمل کے طریقے اختیار کرنا ہوں گے۔
اسلامی مزاحمت النجباء نے عراقی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن کے سفارت خانے کے استعمال کو مرکز برائے مطالعہ قرآنی علوم میں تبدیل کر دیں تاکہ عالمی سطح پر خالص محمدی اسلام کی بیداری اور ثقافت کو پھیلاتے ہوئے، ان فری میسنری تحریکوں کے پس پردہ ایجنٹوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کو جو کہ آزادی اور انسانیت کے مفہوم سے عاری ہے، بے نقاب کیا جاسکے۔