حزب اللہ نے 33 روزہ جنگ کی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو لبنان کے خلاف فوجی آپشن پر غور کرنے کے بارے میں خبردار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے احد ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان 33 روزہ جنگ کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر لبنان کی مزاحمتی قیادت نے غاصب صیہونیوں کو سخت وارننگ دی ہے۔ 
حزب اللہ نے ایک ویڈیو کلپ  جاری کرتے ہوئے غاص صیہونی رژیم کے ساتھ نئی جنگ کے لیے تیاری کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ غاصب رجیم کا تمام حساس انفراسٹرکچر اور  تنصیبات حزب اللہ کے نشانے پر ہیں۔
 جاری کردہ ویڈیو کلپ کے ساتھ ایک علیحدہ بیان کے متن میں کہا گیا ہے: بسم اللہ "اگر خدا تمہاری مدد کرے تو تم پر غالب آنے والا کوئی نہیں ہوگا" (آل عمران،160)

اسلامی مزاحمت جولائی 2006 میں الہی فتح کی سالگرہ کے موقع پر "لا غالب لکم" کے ضابطے کے ساتھ مزاحمت کی طاقت، ارادہ، تیاری اور منصوبہ بندی کے مراحل کی تصویری جھلکیاں اور مناظر آپ اس کلپ میں دیکھ سکتے ہیں۔
 جس میں غاصب صہیونی فوجی اڈے پر حملہ، مجاہدین کا مکمل  کنٹرول، دشمن کی دیواروں پر حزب اللہ کا پرچم نصب کرنا اور غاصب صہیونی فوج کے اڈے کو ملبے  کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کا ایک کامیاب آپریشن ہے۔
واضح رہے کہ لبنان کے خلاف 33 روزہ جنگ کے دوران قابض صیہونی حکومت اپنے فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ مزاحمتی جوانوں نے اس بھرپور جنگ میں غاصب صیہونیوں ناکوں چنے چبوائے۔
لبنان کی سرحدی پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے پیادہ دستوں کی حزاب اللہ کے ہاتھوں شکست کے مناظر کبھی بھی لبنانیوں کے ذہنوں سے مٹ نہیں سکیں گے۔
سید حسن نصر اللہ کے الفاظ میں: حزب اللہ اس جنگ کے بعد مسلسل فتوحات کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔