اجراء کی تاریخ: 17 جولائی 2023 - 14:38

پاکستانی سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کےوجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان  کر دیا ہے۔