مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق بحرین میں ہونے والے والیبال کا انڈر 21 ورلڈ کپ کے فائنل میں ایران نے اٹلی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پانچ راؤنڈ پر مشتمل میچ کا پہلا سیٹ ایران نے 21 کے مقابلے میں 25 سے جیت لیا۔
دوسرے راؤنڈ میں ایرانی ٹیم نے غلطیاں کیں اور کئی مرتبہ خراب سروس کے ذریعے پوائنٹس گنوادئے جس کی وجہ اٹلی نے یہ سیٹ 23 کے مقابلے میں 25 سے جیت لیا۔
تیسرے راؤنڈ میں بھی ایران کی کارکردگی خراب رہی اور یورپی ٹیم نے تیسرا سیٹ بھی 23 کے مقابلے میں 25 سے جیت لیا۔
چوتھے راؤنڈ میں ایرانی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور مقابلہ 16 کے مقابلے میں 25 سے جیت کر مقابلہ برابر کیا۔
پانچویں راؤنڈ میں ایرانی ٹیم نے اطالوی ٹیم کو سنبھلنے کی مہلت نہ دی اور 9 کے مقابلے میں 15 سے جیت کر عالمی چمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔