مہر خبررساں ایجنسی نے العھد کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے شیخ عفیف نابلسی کی رحلت کے موقع پر پیغام بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے اپنے جوابی پیغام میں رہبر معظم کی پدرانہ محبت کی قدردانی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ رہبر معظم کو طویل عمر عطا فرمائے اور ان کے ذریعے دنیا کے مظلوموں اور مسلمانوں کی مدد فرمائے۔
یاد رہے کہ رہبر معظم نے لبنانی عالم دین شیخ عفیف نابلسی کی رحلت پر حزب اللہ کے سربراہ کو تعزیتی پیغام ارسال کیا تھا۔
شیخ عفیف نابلسی صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت کے حامی تھے جو طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔