مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین کے ایک گروپ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے تبلیغ کے سلسلے میں بعض نکات اور احکامات کا اظہار کیا۔ جس کے جواب میں حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے رہبر معظم کی سفارشات اور رہنما اصولوں کو سراہتے ہوئے ان پر عمل درآمد کی کوششوں پر زور دیا۔
حوزہ علمیہ کے مدیر کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محضر مبارک رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای مدظلہ العالی
سلام اور احترام کے ساتھ
ہم تمام الہی نعمتوں اور انقلاب اسلامی اور امام خمینی کے دور میں حاضر ہونے اور عزت مآب کی برکات سے مستفید ہونے اور خاص طور پر علماء کرام، مدرسین اور مبلغین کے اجتماع میں حالیہ راہ نما کلمات پر خداوند متعال کا شکر ادا کرتے ہیں۔
حوزہ علمیہ کے تمام اساتیذ، طلاب، مبلغین کی جانب سے حضرت عالی کی قیمتی سفارشات اور راہ نما رہنما خطوط کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حضرت ولی عصر الارواحنا فداہ کے فضل و کرم اور عنایت سے اسلام اور اسلامی انقلاب کے بلند اہداف کو حاصل کرنے کے لیے، حضرت عالی کے اسٹریٹیجک رہنما اصولوں اور سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تبلیغ کے میدان میں زیادہ سے زیادہ اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے اور ان شعبوں پر جو کہ مدارس کا حتمی ہدف ہیں، منصوبہ بندی کے ساتھ بھرپور طریقے سے عمل درآمد کی یقین دلاتے ہیں۔
بلاشبہ اسلامی انقلابی اقدار و تعلیمات کی اعلی منصوبہ بندی کے ساتھ تبلیغ و تبیین کہ جس کی طرف حضرت عالی کے کلام میں واضح اشارات کئے گئے ہیں، ماضی کے مقابلے میں حوزہ اور مدارس کے اداروں کی طرف سے خصوصی توجہ دی جائے گی اور تمام پروگراموں، سرگرمیوں سے بالاتر ہو کر موجودہ سفارشات کے مطلوبہ اقدامات اور طریقہ کار پر عمل درآمد کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
حضرت عالی کا سایہ مبارک قائم و دائم رہے۔