مہر خبررساں ایجنسی نے ایرنا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایرانی عسکری اور سول قیادت سے ملاقات اور دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
گذشتہ سال کے اواخر میں پاک فوج کی قیادت سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ سالوں کے دوران دفاعی تعاون میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کا دورہ کرکے اعلی حکام سے ملاقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔