مہران شہر میں حضرت امیر المومنین (ع) کے روضہ مبارک کا علم لہرا دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق حرم علوی (ع) کے خادمین کے استقبال اور روضہ مبارک کی علم کشائی کی تقریب ایران کے صوبائی شہر مہران کے امام خمینی (رہ) اسکوائر میں منعقد ہوئی۔ 

واضح رہے کہ مہران شہر کو دنیا بھر میں علم روضہ مطہر امیرالمومنین علیہ السلام کی تنصیب کے ان 30 مقامات میں سے ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہیں اس مبارک علم کی پرچم کشائی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

مہران شہر کو آج مزاز مقدس امیر المومنین کے خادمین کی میزبانی کا شرف بھی حاصل ہو رہا ہے۔

لیبلز