مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کے امور کے سربراہ نے حال ہی میں سویڈن میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات کی توہین پر سویڈش حکومت کی خاموشی گستاخی کے مرتکب ہونے والوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے۔ حقوق انسانی کا بنیادی اور واضح ترین اصول یہ ہے کہ مذہبی اور دینی اقدار کا احترام کیا جائے۔
دفتر خارجہ کے عہدیدار نے سویڈن میں ہونے والے واقعے پر ایران کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی سویڈن میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں اگر بروقت روک تھام کی جاتی تو اسلامی مقدسات کی توہین کا واقعہ تکرار نہ ہوتا۔