امریکا میں ائیرپورٹ پر ملازمت کرنے والا شخص طیارے کے انجن میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ریاست ٹیکساس کے ائیرپورٹ پر کام کرنے والے ایوی ایشن کے ملازم کو طیارے کے انجن نے اپنی جانب کھینچ لیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

امریکی دی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کی رات لاس اینجلس سے سان انٹونیو ٹیکساس میں نجی ائیرلائن کی پرواز نے لینڈ کیا جس کے دوران  لینڈنگ کی قریبی جگہ کام کرنے والا ایک ملازم انجن میں پھنس گیا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔