مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سابق صدر آصف علی زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، اب پاکستان ایران گیس پائپ لائن بھی جلد شروع ہوگی، اب گیس پائپ لائن میں تاخیر کی کوئی وجہ نظرن ہیں آتی۔
لاہور میں اپٹما اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ صنعتکار تمام سیاسی جماعتوں سے میثاق معیشت کا معاہدہ کریں، میں معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار ہوں، میں آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا، ہم غریب نہیں امیر ہیں، جو پاکستان کو غریب سمجھتے ہیں وہ احمق ہیں۔
آصف علی زرداری ے بتایا کہ میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی میثاق معیشت پر دستخط کیلیے کہا تھا، میں نے اس سے کہا تھا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم میرے ساتھ کیا کرتے ہو۔