مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بم دھماکہ ہوا۔ بدھ کو ہونے والے دھماکے میں دو درجن کے قریب شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق پیرس امریکن اکیڈمی میں ہونے والے دھماکے میں کئی امریکی طلباء بھی زخمیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔
دھماکہ فیشن اینڈ ڈیزائن سکول پیرس امریکن اکیڈمی کے اندر ہوا جس میں کئی امریکی طلباء کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ صدر میکرون کو مجوزہ ریٹائرمنٹ بل کے حوالے سے گذشتہ کئی مہینوں سے عوامی مظاہروں کا سامنا ہے۔ پیرس سمیت بڑی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔