فیصل بن فرحان کے دورے کے دوران تہران میں سعودی سفارت خانے کا افتتاح متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایران کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے دن تہران کا دورہ کرکے سعودی وزیر خارجہ ایرانی اعلی حکام سے باہمی تعلقات اور خطے کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بعض ذرائع اس بات کا عندیہ ظاہر کررہے ہیں کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے دوران ایران میں سعودی سفارت خانے کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔