مہر خبررساں ایجنسی کی پورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی جنوبی امریکہ پانچ روزہ دورے کے دوسرے مرحلے میں نیکاراگوئے پہنچ گئے ہیں جہاں ائیرپورٹ پر ملک کے اعلی حکام نے رسمی طور پر ان کا استقبال کیا۔
صدر رئیسی کا کاروان جب دارالحکومت ماناگوا کے آزادی اسکوائر پر پہنچے تو صدر ڈینئیل اورگا نے ان کا استقبال کیا۔
نکاراگوئے کے عوام کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر جمع تھی جنہوں نے ایران کا قومی ترانہ بھی پڑھا۔