صہیونی چینل کے مطابق وزارت جنگ کی تنصیبات میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، ذرائع نے بھاری نقصان کا احتمال ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چند ہی گھنٹے پہلے تل ابیب میں واقع صہیونی وزارت جنگ کی فوجی تنصیبات البیت میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ واقعے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ صہیونی حکام بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت کے لئے تیار نہیں ہیں۔

دراین اثناء صہیونی چینل کان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دفاعی تنصیبات البیت سسٹم میں شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات نہیں ملی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

چینل کے مطابق واقعے کے بعد ایمبولینسوں کو بھی جائے حادثہ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ تنصیبات تل ابیب کے علاقے رمات ھشارون میں واقع ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق البیت کمپنی صہیونی افواج کی اہم ترین ملٹری انڈسٹری ہے۔