مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک بیداری امت مصطفےؐ پاکستان کی جانب سے عالم اسلام کے عظیم رہنما و امام، امام خمینی رح کی برسی کا مرکزی پروگرام انشاء اللہ، 4 جون، بروز اتوار، شام 6 بجے نشتر پارک کراچی میں منعقد کیا جائے گا، پروگرام میں مختلف مکاتب و مذاہبی رہنما، شرکت کریں گے۔ کراچی و سندہ بھر مرد و خواتین بھرپور تعداد میں شریک ہوں گے۔
مرکزی برسی امام خمینی رح کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفےؐ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔
مرکزی برسی امام خمینی رح سے بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا مفتی محمود مکرم رہنما ادارہ منہاج القرآن) مولانا منظر الحق تھانوی (رہنما اسلامی نظریاتی کونسل کراچی)، دیکر علماء کرام نے خطاب کریں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، تحریک بیداری امت مصطفے کراچی کے رہنما زین رضا حیدری کا کہنا تھا کہ باطل نظریات كو مبلغین میسر آتے ہیں جو اپنا عہد پورا كرتے ہیں جس كی وجہ سے دنیا میں باطل نظریات ترویج پاتے ہیں، جبكہ امامت و ولایت اور فكر امام خمینیؒ كو متعہد مبلغین میسر نہیں آئے جس وجہ سے الہی نظام فراموش ہے۔ انہوں نے مزید كہا كہ امام خمینیؒ نے جب اپنی قوم كی مشكلات كا جائزہ لیا تو اس نتیجہ پر پہنچے كہ قوم كی مشكلات كا منبع ظلم پذیری ہے، ذلت پذیری ہے، الہی نظام سے دوری ہے، جس وجہ سے شہنشاہیت اتنے سالوں سے اس قوم كے اوپر مسلط ہے۔ انہوں نے ان احساسات سے قوم كو نكالنے كا واحد حل شعور اور بیداری ہے۔