مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں بن گوریان ائیرپورٹ سے بم برآمد ہوا ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے سب سے بڑے ائیرپورٹ بن گوریان سے سیکورٹی اداروں نے بم برآمد کرلیا ہے۔ بن گوریان ائیرپورٹ تل ابیب کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور اسرائیل کا سب سے بڑا ہوائی اڈا شمار ہوتا ہے۔
اخبار نے دعوی کیا ہے کہ خفیہ اداروں نے ائیرپورٹ کے اندر ایک گاڑی سے اس بم کو برآمد کیا ہے۔ بم کو گاڑی کے اندر مہارت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔
صہیونی ذرائع کے مطابق اس کاروائی کے بعد ائیرپورٹ کی سرگرمیوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔ حالات معمول کے مطابق ہیں اور ائیرپورٹ پر مسافروں کی رفت و آمد معمول کے مطابق جاری ہے۔ واقعے کے بعد گاڑیوں کی پارکنگ کے مخصوص حصے کو بند کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے صہیونی حکومت کے متعلقہ حکام نے بن گوریان ائیرپورٹ پر تخریبی کاروائی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔