حکومت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام حربے استعمال کرنے کے بعد عمران خان نے دیکھا کہ وہ بند گلی میں آگئے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اب عمران خان بند گلی سے اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مجھ سے مذاکرات کرلو۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے تین چار دن میں جو صلح یا پشیمانی کے چند الفاظ ادا کیے ہیں، ان میں کوئی خلوص یا سچائی نہیں ہے۔